ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان:’مشن 25 ‘میں مصروف کانگریس، 20 فروری تک کر سکتی ہے امیدواروں کا اعلان

راجستھان:’مشن 25 ‘میں مصروف کانگریس، 20 فروری تک کر سکتی ہے امیدواروں کا اعلان

Sun, 27 Jan 2019 23:47:16    S.O. News Service

نئی دہلی،27 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد اب کانگریس لوک سبھا انتخابات کے لئے’مشن 25‘ پر کام کر رہی ہے۔اس مشن کے تحت کانگریس امیدواروں کے انتخاب کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ 20 فروری تک تمام سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کرنے کی تیاری میں ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں کے اندر ہی ممکنہ امیدواروں کے نام آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کے پاس بھیج دیے جائیں گے۔کانگریس جنرل سکریٹری اور راجستھان انچارج اویناش پانڈے نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ریاست کی تمام 25 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کے انتخاب کے عمل تیزی سے چل رہی ہے اور اگلے ماہ ناموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔پانڈے نے بتایاکہ حال ہی میں ہم نے چھ دن کے اندر ہزاروں کارکنوں سے بات چیت کیا۔سب کی رائے لی گئی۔یہ انتہائی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے لوک سبھا انتخابی مہم کی بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے۔تمام ضلع ہیڈکواٹر پر 13 جنوری کو اجلاس ہوئے تھے۔اس کی رپورٹ میرے پاس آ گئی ہے۔صوبہ انتخابات کمیٹی اسے دیکھے گی اور اس کو بھی تجاویز ہوں گی وہ ہم جلد سے جلد مرکزی الیکشن کمیٹی کو بھیجیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ امیدواروں کا اعلان کب تک ہو سکتا ہے تو کانگریس انچارج نے کہاکہ امکان ہے کہ 20 فروری تک امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ 


Share: